اُردو پوائنٹ پکوان

شاہی چکن


چکن کونمک ،ادرک لہسن ،ہلدی اور لال مرچ کے ساتھ میرینٹ کرکے رکھ دیں ۔
پین میں کوکنگ آئل گرم کرکے اس میں پسی ہوئی پیاز کو سنہری ہونے تک فرائی کریں پھر اس میں میرینیٹ کی ہوئی چکن ڈال کر اچھی طرح بھونیں ۔آدھی پیالی پانی ڈال کر چکن کو گلنے تک درمیانی آنچ پر پکائیں ۔
خشخاش کو بھگو کر صاف کر لیں اور پھیلا کر اچھی طرح خشک کرلیں ،اسے چار سے چھ بادام کے ساتھ باریک پیس لیں ۔
چکن کا پانی خشک ہونے پر آجائے تو اس میں بادام اور خشخاش کا پیسٹ ڈالیں اور کریم ڈال کر ہلکی آنچ پر تین سے چار منٹ دم پر رکھ دیں ۔
فرائینگ پین میں مکھن میں بادام ،مکھانے اور لمبائی میں کٹی ہوئی ہری مرچیں سنہری فرائی کرکے چکن پر ڈالیں اور چولہا بند کر دیں ۔مذیدار شاہی چکن تیار ہے ۔

ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ