اُردو پوائنٹ پکوان

چکن بخارہ


چکن کے بغیر ہڈی کی بوٹیوں کو آدھا چائے کا چمچ لال مرچ ،نمک ،گرم مصالحہ،کارن فلار ،ایک باریک کٹی ہوئی پیاز ،ہلدی ،ہری مرچیں ،لیموں کارس اور انڈے سے میرینیٹ کرکے آدھے گھنٹے کے لئے رکھ دیں۔پھر کوکنگ آئل میں ڈیپ فرائی کرکے نکال لیں۔
علیحدہ پین میں تین سے چارکھانے کے چمچ کوکنگ آئل کو گرم کرکے اس میں دو کھانے کے چمچ کٹی ہوئی پیاز کو ہلکی براؤن کریں پھر اس میں کٹا ہوا ٹماٹر ،نمک ،لال مرچ ،ہلدی ،کاجو کاپیسٹ ڈال کر مکس کریں۔
ایک پیالی پانی ڈال کر پکنے کے لئے رکھ دیں ،ابال آنے پر اس میں فرائی کی ہوئی چکن اور قصوری میتھی ڈال کر ہلکی آنچ پر پانچ سے سات منٹ کے لئے دم پر رکھ دیں۔
ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ