اُردو پوائنٹ پکوان

مربہ ناشپاتی


اشیاء: ناشپاتی ایک کلو گرام سبز الائچی چند عدد دانے چینی ایک کلو گرام ترکیب: سب سے پہلے ناشپاتیوں کو اچھی طرح سے چھیل لیں اور ان کے دو دوٹکڑے کر لئے جائیں اور پھر پانی گرم کر کے ناشپاتی کو ہلکا سا ابال لیا جائے۔ اس کے بعد چینی کی چاشنی تیار کر لیں اور ابلا ہو ا پھل چاشنی میں ڈال دیا جائے۔ جب ناشپاتیاں اچھی طرح سے گل جائیں تو الائچی شامل کر کے چولہے پر سے اتار لیے جائیں اور ٹھنڈا کرنے کے بعد مرتبان میں محفوظ کر لیا جائے۔ نہایت ہی عمدہ ذائقے دار اور فرحت وتازگی سے بھر پور مربہ ناشپاتی نوش جاں فرمائیے۔
ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ