اُردو پوائنٹ پکوان

مربہ امرود


اشیاء: امرود ایک کلو گرام چینی دو کلو گرام ترکیب: سب سے پہلے امرود چھیل کر ان کے دو دوعدد ٹکڑے کر لئے جائیں اور تمام بیج بھی نکال دئیے جائیں پھر انھیں پانی میں اچھی طرح سے ابال لیا جائے تاکہ یہ نرم ہو جائیں ۔دو کلو گرام چینی کا قوام تیار کر لیا جائے اور جب ایک تار کا قوام تیار ہو جائے تو اس میں امرود کے ٹکڑے ڈال کر پکا لیا جائے اور کچھ دیر کے بعد اتار کر ٹھنڈا کر کے مرتبان میں محفوظ کر لیا جائے۔ ایک ماہ کے بعد آپ یہ لذیذ ترین اور عمدہ وصحت سے بھر پور مربہ استعمال کر سکتے ہیں۔
ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ