اُردو پوائنٹ پکوان

مربہ لیموں (شہد والا)


اشیاء: لیموں کاغذی 25عدد شہد پانچ کلو گرام #الائچی سبز دس گرام جائفل پانچ گرام جلوتری پانچ گرام ترکیب: لیموؤں کو ایک گھنٹے تک پانی میں اچھی طرح سے بھگو دیا جائے اور اس کے بعد ان کے دو دوٹکڑے کر لئے جائیں پھر ایک پتیلی میں شہد ڈال کر جوش دیں۔جب گاڑھا ہونے لگے تو چولہے سے اتار کر اس میں لیموں، جائفل، جلوتری اور سبز الائچی ڈال دیں اور دس منٹ کے لئے دو بارہ چولہے پر چڑھا دیں اور آنچ ہلکی رکھی جائے۔ دس منٹ کے بعد چولہے پر سے اتار کرٹھنڈا کر لیں شیشے یا چینی کے مرتبان میں محفوظ کر لیں۔ ایک ہفتے تک مربہ تیار ہو جائے گا۔ مربہ لیموں (شہد والا )دل و دماغ کے لئے بے حد تقویت بخش ثابت ہو تا ہے۔
ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ