اُردو پوائنٹ پکوان

زعفران اور مشروم کا سلاد


اجزاء: چکن سٹاک 3کپ مشروم 375گرام زتیون کا تیل 4کھانے کے چمچ ہرا پیاز کترا ہوا ایک عدد زعفران چائے کا چمچ مرغی کا گوشت ہڈی کے بغیر پکا ہوا 240گرام سفید سرکہ 2کھانے کے چمچ پودینے کی پتیاں ایک کھانے کا چمچ نمک اور کالی مرچ حسب ذائقہ گندم کے دانے 250گرام تیار کرنے کا طریقہ: چکن سٹاک ، زعفران اور گندم کو ایک بڑے ساس پین میں ڈال کر ابالیں ۔ جب پانی کھولنے لگے تو ساس پین کو ڈھک کر آدھے گھنٹے تک بند چولہے پر پڑا رہنے دیں ۔اس کے بعد ایک بڑے برتن میں ڈال کر ٹھنڈا ہونے دیں ۔اس دوران مشروم کو باریک باریک کتر لیں ۔ فرائی پین میں تیل کو گرم کریں اور اس میں مشروم کو ڈال کر چار منٹ تک پکائیں۔ پھر ایک چمچ کی مدد سے مشروم کو نکال کر چکن اور گندم والے ساس پین میں ڈال دیں ۔اب ساس پین میں سرکہ ڈال کر تیز آنچ پر ایک منٹ تک پکائیں ۔پھر اسے بھی ساس پین میں ڈال دیں ۔ اب اس میں پودینے کی پتیاں اور حسب ذائقہ نمک مرچ ڈالیں اور ٹھنڈا ہونے دیں ۔زیادہ بہتر ہوگا کہ اگر ساس پین کو پلا سٹک کے کورمیں لپیٹ کر فریج میں ٹھنڈا ہونے کے لئے رکھ دیں۔
ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ