اُردو پوائنٹ پکوان

ٹماٹر ،پیاز اور پودینے کا سلاد


اجزاء: گول گول ٹماٹر 500گرام چھوٹے چھوٹے ٹماٹر 25گرام پنیر 185گرام خشک ٹماٹر کچلے ہوئے تین کھانے کے چمچ پودینہ پیسا ہوا دو کھانے کے چمچ ڈریسنگ کے لئے: زیتون کا تیل سات کھانے کے چمچ سرخ سرکہ تین کھانے کے چمچ لہسن کی پوتھی کچلی ہوئی ایک عدد کیٹر شوگر چائے کا چمچ نمک ، مرچ حسب ضرورت تیار کرنے کا طریقہ: گول گول ٹماٹروں کو سلائس کی طرح کاٹیں اور انہیں ایک بڑی پلیٹ میں سجا کر رکھ دیں ۔ اب چھوٹے چھوٹے ٹماٹروں کو پلیٹ کے کناروں پر رکھیں پھر پنیر کے چھوٹے چھوٹے ٹکڑے سلائس کی طرح کٹے ہوئے ٹماٹر روں کے اُوپر رکھیں ۔ اس کے بعد کچلے ہوئے خشک ٹماٹر اور پودینہ ان پر چھڑ کیں پھر اس پلیٹ کو پلاسٹک کے کور سے ڈھک کر ٹھنڈا ہونے دیں ۔ ڈریسنگ کے لئے تمام اجزاء کو کسی پیالے میں ڈال کر ہلائیں یا کسی بلینڈر میں ڈال کر اچھی طرح ملا لیں ۔ پیش کر تے وقت سلاد کے اُوپر ڈال کر دیں یہ سلاد چار سے چھ مہمانوں کے لئے کافی ہے ۔
ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ