اُردو پوائنٹ پکوان

پوشتک سلاد


اجزاء: مولی (چھوٹی) ایک عدد تازہ گیہوں ایک کپ نرم کٹی ہوئی پالک ایک کپ(صرف پتے) سویا پنیر (کٹی ہوئی) 50گرام ڈریسنگ کے لئے: لہسن کی پوتھی (کٹی ہوئی) تین عدد سرکہ یا لیموں کا رس تین چاے کے چمچ نمک اور کالی مرچ ذائقہ کے لئے ترکیب: مولی کو چھوٹا چھوٹا کاٹ لیں۔ سلاد کے اجزاء کو ایک برتن میں اکٹھا کر دیں۔ ڈریسنگ کی اشیاء مکس کر کے سلاد کے اوپر اُنڈھیل دیں۔ ٹھنڈا کر کے پیش کر یں۔ متبادل: آپ گیہوں کی جگہ مونگ ،چنا وغیرہ بھی استعمال کر سکتے ہیں اور اسی طرح سلاد کے مختلف اجزاء کا بھی مقوی عناصر کے لحاظ سے رد بدل کر سکتے ہیں ۔
ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ