اُردو پوائنٹ پکوان

پودینے اور کھمبیوں کا سلاد


سامان: کھمبیاں 400گرام لیمن جوس دو ٹیبل سپون ٹماٹر ایک عدد میڈیم سائز کھیرا ایک عدد میڈیم سائز پودینے کی پتیاں ایک کپ بالائی اتارا ہوا دہی تین ٹیبل سپون نمک حسب ذائقہ گوبھی اور سلاد کے پتے چار سے پانچ عددتک ترکیب: 1۔کھمبیاں اچھی طرح سے صاف کر کے دھو لیں اور درمیان میں ایک چوتھائی کے برابر کاٹ لیں ۔ 2۔کھمبیوں کو برتن کے پیندے پر احتیاط سے رکھ دیں اور اس کے ساتھ لیمن جوس اور تھوڑا سانمک بھی ڈال دیں ، اب ہلکی سی حرارت پر اسے دس منٹ تک ابال لیں اور ایک طرف رکھ دیں۔ 3۔ٹماٹر کو صاف کر کے اچھی طرح سے دھو لیں اور درمیان میں دو حصوں میں تقسیم کر کے ایک سینٹی میٹر کے ٹکڑے بنا لیں اور کھیرے کو چھیل کر اچھی طرح دھو کر خشک کر کے اس کے بھی ایک سینٹی میٹر کے ٹکڑے بنا لیں ۔ 4۔پودینے کی پیتاں دھو کر صاف کر لیں ، کچھ پتیاں سجاوٹ کے لئے رکھ لیں اور بقایا پتیاں ایک طرف رکھ لیں۔ 5۔اب کھمبیوں کو کٹے ہوئے ٹماٹروں کو کٹے ہوئے کھیرے کو اور کٹے ہوئے پودینے کو بالائی اتارے ہوئے دہی کے ساتھ مکس کر دیں اور نمک ڈال دیں۔ 6۔اب اس سلاد کو گوبھی کے پتے ساگ کے پتے پر سجا دیں اور بقایا پودینے کی پتیوں کو پتے کے کنارے پر رکھ دیں ۔ غذائیت: کیلوریز (حرارے) 60 پروٹین 4.0 چکنائی 1.0 کاربوہائیڈریٹس 8 فلائبرز(ریشے) 0.7
ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ