اُردو پوائنٹ پکوان

ناشپاتی کا سلاد


ناشپاتی ، کریم، پنیر،اور انگور کا خوشنما امتزاج تیاری کے لیے درکار وقت : 30 منٹ اجزاء (چھ افراد کے لیے) ناشپاتی 450 گرام یا چھ بڑی تازہ ناشپاتیاں کالے انگور 150 گرام (پانچ اونس) دہی تین کپ تازہ تازہ کریم ایک کھانے کا چمچ چینی ایک کھانے کا چمچ نمک حسبِ ذائقہ ترکیب ۱۔کسی باریک کپڑے میں دہی کو اچھی طرح باندھ کر تین گھنٹے کے لیے لٹکا دیں تا کہ پانی چھن جائے۔ ۲۔ناشپاتی کو چھیل کر نصف کریں اور اس کا گودا نکال دیں۔ ۳۔انگور کو کاٹ کر بیج نکال دیں۔ ۴۔دہی میں کریم ، چینی، اور نمک شامل کر دیں۔ ۵۔ دہی اس اس مرکب کو ناشپاتیوں میں بھری اور اگر پسند کریں تو یہی آمیزہ انگوروں میں بھی ڈال سکتی ہیں۔ ۶۔ ناشپاتی کے ہر آدھے حصے کو سلاد کے پتے پر رکھیں اور سب سے اوپر انگور رکھ دیں۔ ٹھنڈا ٹھنڈا پیش کریں۔
ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ