اُردو پوائنٹ پکوان

ناشپاتی چکوری سلاد


اجزاء: ناشپاتی پکی ہوئی بڑے سائزکی 2عدد پنیر 250گرام پودینے کے پتیاں 2شاخیں ڈریسنگ کے لئے: سفید سرکہ 2کھانے کے چمچ اخروٹ کا تیل 2کھانے کے چمچ مالٹے کی پھانک چھلکے سمیت 4 عدد چینی ایک چٹکی نمک ،کالی مرچ حسب ذائقہ مالٹے کا چھلکا کچلا ہوا آدھا چائے کا چمچ اجوائن خراسانی کی خوشبو دار پتیاں تیار کرنے کا طریقہ: پہلے ڈریسنگ بنائیں ۔ تمام اجزا ء کو بلینڈر میں رکھ کر اچھی طرح مکس کر لیں ۔ اس کے بعد ناشپاتی کو چھلیں اور اس کے لمبے لمبے ٹکڑے بنائیں اب ان ٹکڑوں کو پودینے کی پتیوں سمیت ایک پلیٹ میں رکھیں اور ان کے اُوپر ڈریسنگ سجائیں ۔ اب پنیر کے سلائس بنا کر پلیٹ پر لگائیں ۔ اس کے بعد اجوائن کی خوشبو دار پتیوں کو چھڑک کر فوراََ استعمال کریں ۔ یہ سلاد چار افراد کے لئے کافی ہے۔
ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ