اُردو پوائنٹ پکوان

مونگ پھلی کا سلاد لپیٹو کے ساتھ


اجزاء: مونگ پھلی 500گرام فرانسبین کی پھلیاں 125گرام چیری ٹماٹر 125گرام مشروم کے سلائس 60گرام پائن نٹ 30گرام فرائی کئے ہوئے گوشت کے پارچے چند لپیٹوڈریسنگ کے لئے: زتیون کا تیل 8کھانے کے چمچ پودینے کے پتے 30گرام پنیر 30گرام سفید سرکہ 4چائے کے چمچ لہسن پسا ہوا ایک پوتھی کالی مرچ حسب ذائقہ تیار کرنے کا طریقہ: مونگ پھلی کو بلینڈر میں پیس کر پاؤڈر بنالیں اور اس میں تھوڑا سا پانی ملا کر پیسٹ بناکر ایک برتن میں رکھ دیں ۔اب فرانسبین کی پھلیوں کو چھلیں پھر انہیں کھولتے ہوئے پانی میں دو منٹ تک پکائیں ۔ اس کے بعد نکال کر ٹھنڈے پانی سے دھو لیں ۔ خشک ہونے پر مونگ پھلی کی پیسٹ میں ڈال دیں پھر اس میں چیری ٹماٹر ، مشروم ، پائن نٹ اور گوشت کے بارچے ڈال دیں ۔ ڈریسنگ بنانے کے لئے تمام اجزاء کو بلینڈر میں ڈال کر چند سیکنڈ تک ملائیں ۔ پھر اس مرکب کو سلاد پر ڈال کر کھائیں۔ یہ سلاد چار افراد کے لئے کافی ہے۔
ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ