اُردو پوائنٹ پکوان

میتھی کے پتوں کا سلاد


اجزاء: شملہ مرچ ایک عدد(چھوٹی) ٹماٹر ایک عدد(بڑا) پیاز ایک عدد(چھوٹا) میتھی کے پتے 1/3کپ چنے ایک کپ سلاد کے پتے چند عدد سجاوٹ کیلئے: لیموں کا رس ایک کھانے کا چمچ نمک اور کالی مرچ ذائقہ کے لئے ترکیب: شملہ مر چ کر دھو کر بیج نکالتے ہوئے لمبی لمبی تیلیوں کی صورت میں کاٹ لیں۔ ٹماٹر کو نوالہ کے برابر حجم میں کاٹیں۔ پیاز کو ”سلائس “ کی صورت میں کاٹ لیں۔ پھر سلاد کے تمام اجزاء کو باہم ملائیں ۔ سجاوٹ کے لئے موجود اجزاء کو آپس میں مکس کر کے سلاد کے اجزاء پر اُنڈھیل دیں اور پھر سب اشیاء کو اچھی طرح مکس کر لیں ۔ تازہ سلاد کے پتوں پر رکھ کر ٹھنڈا کر کے پیش کر یں۔
ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ