اُردو پوائنٹ پکوان

کشمیری سلاد


اجزاء: اخروٹ 4عدد کشمش 50گرام پیاز 125گرام مولی ایک عدد سلاد کے پتے ایک گٹھی لیموں دوعدد چقندر 75گرام ٹماٹر 125گرام طریقہ: اخروٹ توڑ کر گریاں نکالیں ۔پیاز چھیل کر لچھے دار کاٹ لیں ۔مولی چھیل کر دو انچ لمبائی کے رخ کاٹلیں۔ سلاد کے پتے مرضی کے مطابق کاٹ لیں کشمش دھو کر صاف کر لیں ۔ہرلیموں کے چار چار ٹکڑے کر لیں ، چقندر اور ٹماٹر کو گول گول کاشوں میں کاٹ لیں ۔یہ تمام اجزاء تیار کر کے ایک ڈش میں سب سے پہلے سلاد کے پتے اس طرح سجائیں کہ سلاد کے ہرے ڈش کی اطراف سے باہر نکلے ہوئے ہوں ۔ ان کے اوپر ترتیب کے ساتھ مولی اور چقندر کے ٹکڑ ے لگائیں ۔اوپر اخروٹ کی گریاں اور کشمش ڈال کر لیموں کے ٹکڑ ے سجادیں ۔سلاد کی ڈش تیار ہے ۔
ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ