اُردو پوائنٹ پکوان

فروٹ سلاد


اجزاء: سلاد کے پتے 150گرام کیلے دوعدد #سیب 1عدد ٹماٹر 50گرام کینو 1عدد کھجور 50گرام لیموں 2عدد میوہ 25گرام ناریل 20 گرام طریقہ: کھجوروں کی گھٹلیاں نکالیں اور کھجوریں باریک باریک کتر لیں ناریل بھی باریک کاٹ لیں ۔میوہ صاف کرلیں ۔ کینو چھیل کر پھانکیں الگ کر لیں ۔ گاجریں چھیل کر گول گول قتلوں میں کاٹ لیں ۔ٹماٹر بھی گول گول ٹکڑوں میں کاٹ لیں ۔سیب چھیل کر لمبی لمبی قاشیں بنائیں ۔کیلے چھیل کر باریک گول کاٹ لیں ۔اس کے بعد ایک ڈش میں سلاد کے پتے سجا کر پھیلائیں اور ان کے اوپر تمام اجزاء سجاکر لگائیں ۔ پھر ان پر پسا ہوا ناریل اور میوہ چھڑک دیں ارد گرد کیلے کے ٹکڑے سجاوٹ کے ساتھ لگائیں ۔اس کے بعد لیموں کے چار چار ٹکڑ ے کریں اور درمیان میں سجادیں ۔فروٹ سلاد تیار ہے ۔
ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ