اُردو پوائنٹ پکوان

کارن اینڈ پیز سلاد


چار پیالی پانی ابلنے رکھیں اور ابال آنے پر اس میں ایک چٹکی نمک،ایک کھانے کا چمچ سرکہ اور چینی ڈال کر مٹر کے دانے ڈال دیں۔
پانچ سے سات منٹ ابال کر چھلنی میں ڈال دیں اور اوپر سے ٹھنڈا پانی بہا دیں۔
گاجر اور بندگوبھی کو باریک کاٹ لیں اور مشرومز کے حسب پسند چھوٹے ٹکڑے کرلیں۔
ایک بڑے پیالے میں بندگوبھی ،مٹر ،سوئیٹ کارن اور مشرومز کے ٹکڑے ڈال دیں اور اس پر نمک اور کالی مرچ ڈال کر ہلکا سا ملالیں۔
علیحدہ پیالے میں سرکہ اور کوکنگ آئل ڈال کر الیکٹرک بیٹر کی مدد سے تین سے چار منٹ پھینٹیں۔
پھر اس مکسچر کو تھوڑا تھوڑا کرکے سبزیوں والے پیالے میں ڈالتے ہوئے ملاتے جائیں۔
خوبصورت سے پیالے میں ڈال کر دو سے تین گھنٹے کے لئے فریج میں رکھ دیں،پھر اس پیالے کو باریک کٹے ہوئے گاجروں سے سجا کر شروع کریں۔

ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ