اُردو پوائنٹ پکوان

بھنڈی اور بینگن کی سبزی


بھنڈیوں کو صاف دھو کر موٹے ٹکڑے کر کے رکھ لیں۔
کڑاہی میں کوکنگ آئل میں زیرہ ڈال کر کڑ کڑالیں پھر اس میں چوپ کی ہوئی پیاز ڈال کر ہلکی سنہری فرائی کریں۔
اس میں لہسن ،نمک ،ہلدی ،لال مرچیں اور چوپ کئے ہوئے ٹماٹر ڈال کر بھونیں اور کاٹ کر رکھی ہوئی بھنڈیاں شامل کردیں۔
درمیانی آنچ پر اتنی دیر فرائی کریں کہ بھنڈیوں کا لیس ختم ہو جائے ،پھر اس میں چھوٹے ٹکڑے کئے ہوئے بینگن ڈال کر ملائیں اور اس پر پھینٹی ہوئی دہی ڈال کر ڈھک کردم پر رکھ دیں دہی کا پانی خشک ہو نے پر اس میں لیموں کا رس اور باریک کٹی ہوئی ہری مرچیں چھڑ ک کر چولہے سے اتارلیں۔
ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ