اُردو پوائنٹ پکوان

مصالہحہ دار سیب کا رس اور ناشپاتی


اشیاء: ناشپاتی 4عدد درمیانی سیب کارس ایک کپ لیموں کے باریک کترے ہوئے چھلکے ایک عدد دار چینی ایک ٹکڑا اراروٹ 1چائے کا چمچ دار چینی پاؤڈر حسب ضرورت چھڑ کنے کیلئے ترکیب: 1۔ناشپایتوں کو باریک باریک چھیل لیں سرے پر موجود ڈنڈی نہ توڑیں میں سیب کے رس لیموں کے چھلکے دارچینی اور ناشپاتی ڈال کر ڈھک دیں اور ہلکی آنچ پر15۔20منٹ پکائیں ناشپاتی کو رول کرتے رہیں تاکہ تمام اطراف سے برابر نرم ہو جائے۔ 2۔ناشپاتیاں نکال کر باقی محلول کو اتنا پکائیں کہ اس کا حجم آدھا رہ جائے اس میں سے لیموں کے چھلکے اور دار چینی نکال لیں ۔ 3۔ایک کھانے کے چمچ ٹھنڈے پانی میں اراروٹ ڈال کر گھو لیں ۔ پھر اسے سیب کے محلول میں گراتے جائیں اور چمچ ہلاتے رہیں محلول کو اتنا ابالیں کہ شفاف اور سخت گاڑھا ہو جائے ۔ 4۔ناشپاتیاں پلیٹ میں رکھیں اوپر سے سیب کا ساس ڈالیں اور دارچینی پاؤڈر چھڑ ک کر ٹھنڈا ہونے دیں پنیر کے ساتھ پیش کریں ۔ غذائیت: توانائی 102کیلوریز چکنائی 0.18گرام جاذب چکنائی 0.01گرام کولیسٹرول 0ملی گرام فائبر 1.65گرام
ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ