اُردو پوائنٹ پکوان

مٹن چنا دال مصالحہ


ایک پیالے میں دہی ،لہسن،ادرک،ہلدی پاؤڈر،کٹی ہوئی لال مرچ،سفید زیرہ اور نمک ملا کر گوشت پر اچھی طرح سے لگائیں اور ایک گھنٹے کیلئے چھوڑ دیں
اب ایک پین میں تیل گرم کرکے پیاز کو شامل کریں اور ہلکا فرائی کرلیں
پھر اس میں ٹماٹر اور گوشت کا آمیزہ شامل کرکے اچھی طرح بھونیں یہاں تک کہ مٹن تیل چھوڑ دے
اب اس میں چنے کی دال اور دو کپ پانی ڈال کر ہلکی آنچ پر پکنے دیں
آمیزہ خشک ہونے سے پہلے ہری مرچ اور کلونجی شامل کریں اور مکس کر لیں
جب مصالحہ خشک ہوجائے تو ڈش نکال کر ہرے دھنیے سے گارنش کرلیں اور سرو کریں

ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ