اُردو پوائنٹ پکوان

چنے کی دال اور تربوز کے چھلکے


تربوز کے چھلکوں کو اوپر سے چھیل لیں اور ایک پیالی پانی میں باریک باریک کاٹ کر پانی خشک ہونے تک ابا لیں
اب پیاز کو دیگچی میں گرم گھی میں سر خ کر لیں
پھر پسے ہوئے مصالحے ڈال دیں اور ان کو اس وقت تک بھونتے رہیں جب تک اس کا رنگ سرخ مائل بادامی اور بونہ ختم ہو جائے
کسی دوسری دیگچی میں دال کو بھی ابالیں
پھر بھنے ہوئے مصالحے میں دال اور تربوز کے چھلکوں کو ڈال کر خوب بھونیں اور دم پر پانچ منٹ کے لئے رکھ دیں
دم کے بعد اس کو ڈونگے میں نکال لیں
دال تیار ہے
تربوز کے چھلکوں والی یہ دال متوسط طبقے میں بے حد پسند کی جاتی ہے
اس کا اپنا انفرادی قسم کا مزہ ہے
یہ دال دس افراد کے لئے کافی ہے

ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ