اُردو پوائنٹ پکوان

ٹماٹر، پیاز اور مرچیں


اشیاء: ٹماٹر 250گرام پیاز 250گرام سبزمرچیں سو گرام نمک حسب ذائقہ چینی ایک ٹی سپون ادرک ایک ٹی سپون سیاہ مرچیں ایک ٹی سپون تیل تین بڑے چمچے مونو سوڈیم حسب ذائقہ ترکیب: پیاز کو کاٹ کر رکھ لیں۔ ٹماٹروں کے چار ٹکڑے کر لیں۔ سبزمرچوں کو درمیان میں سے چیر لیں۔ ادرک پیس کر رکھ لیں۔ اب تیل کو اچھی طرح گرم کر لیں۔ اس کے بعد پیاز ڈال کر تیس سیکنڈ تک فرائی کر یں اور اس کے بعد نمک ،ادرک اور چینی ڈال دیں۔ اس کے ساتھ ہی ٹماٹر اور سبزمرچیں بھی شامل کر لیں اور پانی کے چھینٹا دے کر تیز تیز فرائی کر یں۔ فرائی ہونے کے بعد مونو سوڈیم شامل کر کے شامل کر کے گرم گرم پیش کر یں۔
ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ