اُردو پوائنٹ پکوان

ٹماٹر، پیاز اور مرچیں


اشیاء:۔ ٹماٹر ۲۵۰ گرام پیاز ۲۵۰ گرام سبز مرچیں سو گرام نمک حسب ذائقہ چینی ایک ٹی اسپون ادرک ایک ٹی اسپون سیاہ مرچیں ایک ٹی اسپون تیل تین بڑے چمچے مونو سوڈیم حسب ذائقہ ترکیب:۔ پیاز کو کاٹ کر رکھ لیں۔ٹماٹروں کے چار ٹکڑے کر لیں۔ سبز مرچوں کو درمیان میں سے چیر لیں۔ ادرک پیس کر رکھ لیں۔ اب تیل کو اچھی طرح گرم کر لیں۔ اس کے بعد پیاز ڈال کر تیس سیکنڈ تک فرائی کریں اور اس کے بعد نمک ، ادرک اور چینی ڈال دیں۔ اس کے ساتھ ہی ٹماٹر اور سبز مرچیں بھی شامل کر لیں اور پانی کا چھینٹا دے کر تیز تیز فرائی کریں۔ فرائی ہونے کے بعد مونو سوڈیم شامل کر کے گرم گرم پیش کریں۔
ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ