اُردو پوائنٹ پکوان

پولسو


اجزاء: ڈرم سٹکس (ساجن کی پھلیاں) چا رعدد گھیاء 200گرام ٹماٹر 200 گرام بینگن 200گرام بھنڈی 200گرام املی(پیسٹ ) ایک کھانے کا چمچ نمک ذائقہ کیلئے روسٹ اور پاؤڈر کے لئے: سوکھا دھنیا ایک چائے کا چمچ ہنگ چائے کا چمچ چنے کی دال دو کھانے کے چمچ چاول دو کھانے کے چمچ سرخ مرچیں دو عدد جوش دینے کے لئے: خالص تیل ایک کھانے کا چمچ میتھی دانہ چائے کا چمچ رائی چائے کا چمچ اُرد کی دال چائے کا چمچ سرخ مرچ دو عدد کری پتے ایک ٹہنی ترکیب: املی کو ایک کپ پانی میں بھگو دیں۔ سبزیوں کو درمیانہ سائز کے ٹکڑوں میں کاٹ لیں۔ پھر انہیں تین کپ پانی میں نمک اور ہلدی ڈال کر پکائیں جب سبزیاں گل جائیں تو انہیں چمچ سے اچھی طرح کوٹ لیں تاکہ ایک گاڑھی گریوی سی بن جائے۔ اب ان میں املی کی پیسٹ ملائیں۔ اور مزید پکائیں۔ آخر میں پاؤڈر مصالحہ جات ملا لیں۔ تیل کو ایک الگ برتن میں گرم کر یں اور اس میں میتھی دانہ، رائی، اُرد دال، سرخ مرچیں اور کری پتے ڈال دیں۔ اچھی طرح فرائی کر نے کے بعد انھیں سبزیوں پر ڈال دیں۔ دو منٹ تک اُبلنے دیں اور پھر آگ سے اُتار لیں۔ متبادل: آپ اس میں ٹینڈ اور گھیاء بھی شامل کر سکتے ہیں۔
ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ