اُردو پوائنٹ پکوان

نورتن تر کاری


اجزاء: گھی 75گرام سفید زیرہ ایک چائے کا چمچہ پھول گوبھی چھوٹی (کٹی ہوئی) ایک مٹر کے دانے 125گرام ٹماٹر (ابلے ہوئے ٹکڑے کیے ہوئے) 50گرام آل کی پیاز(کٹی ہوئی) ایک گٹھی گرم مصالحہ ایک چائے کا چمچہ پیاز(کتری ہوئی) ایک عدد آلو (چھوٹے ٹکڑے کیے ہوئے) 250گرام بیگن (چھوٹے ٹکڑے کیے ہوئے) ایک شلجم (ٹکڑے کیے ہوئے) ایک گاجر (کٹی ہوئی) 125گرام ہری مرچ (کٹی ہوئی) دو ہرا دھنیا (کٹا ہوا) ایک چائے کا چمچہ دہی 125گرام ترکیب: ایک پتیلی میں گھی ڈال کر پیاز سرخ کر لیں۔ پیاز سرخ ہو جائے تو اسی میں زیرہ شامل کر دیں۔ تمام کٹی ہوئی ترکاریاں اس میں ڈال دیں پانچ منٹ تک انھیں چلائیں۔ دہی میں تھوڑا سا پانی ملا ئیں اور تر کاری میں ڈال کر چلائیں۔ پھر اس میں ہری مرچ، گرم مصالحہ اور نمک بھی شامل کر یں۔ دو تین منٹ چمچہ چلا کر ڈھکنا ڈھک کر آنچ پر تیس منٹ تک دم پر پکنے دیں ۔ تیار ہونے پر ہرا دھنیا چھڑک کر کھائیں۔
ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ