اُردو پوائنٹ پکوان

مکسڈ ویجی ٹیبل


اجزاء: پیاز دو عدد ٹماٹر پانچ عدد ہری مرچ دس عدد آلو دو عدد گاجر چار عدد مٹر ڈیڑھ پیالی تیل ایک پیالی سفید زیرہ ایک چمچ ہرا دھنیا ایک پیالی ترکیب: پیاز کو کاٹ کر اس میں تیل ،ہری مرچیں کاٹ کر اور ٹماٹر ڈال کر چولہے پر رکھیں۔ جب نرم پڑ جائیں تو اس کو خوب ملا کر اس میں نمک ،ہلدی باریک کٹے ہوئے آلو، گاجر (کٹی ہوئی)مٹر ڈال کر ایک پیالی پانی ڈال کر دھیمی آنچ کر کے ڈھک دیں۔ 15سے20منٹ کے بعد سب چیز یں پک جائیں تو سفید زیرہ ڈال کرملائیں اور اس بات کاخیال رکھیں کہ پانی خشک ہو جائے۔ اب ہرا دھنیا چھڑک کر اتار لیں اور گھی والی روٹیوں کے ساتھ کھائیں۔
ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ