اُردو پوائنٹ پکوان

مٹر اور پنیر کا سالن


اجزاء: تیل ایک چھٹانک ادرک /لہسن(پیسٹ) ایک کھانے کا چمچہ ثابت دھنیا اڑھائی چائے کے چمچ الائچی کے دانے چائے کا چمچہ ہرا دھنیا حسب ضرورت سرخ مرچ(پسی ہوئی) ڈیڑھ چائے کا چمچہ ہلدی چائے کا چمچہ مٹر(دانے) کلو تازہ پنیر ڈیڑھ پاؤ(چھوٹے قتلے) ٹماٹر تین عدد(پیسٹ) ترکیب: دیگچی میں تیل ڈال کر چولہے پر پکائیں۔ کڑک ہو جائے تو ادرک، لہسن ڈال کر 2منٹ تک چمچ چلائیں جب بھن جائے تو سارے مصالحے ڈال کر بھون لیں۔ جب مصالحہ خشک نظر آئے تو چمچ بھر پانی ڈال دیں۔ خوب بھن جائے تو مٹر ڈال کر دس منٹ تک پکنے دیں آنچ ہلکی رکھیں اس کے بعد پنیر اور ٹماٹر ڈال کر ہرا دھنیا چھڑک دیں اور استعمال کر یں پکانے کے لئے زیادہ سے زیادہ 35-30منٹ صرف ہوتے ہیں۔
ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ