اُردو پوائنٹ پکوان

شیرمال ، سادہ


اشیاء: میدہ ایک سیر گھی ایک چھٹانک چینی آدھی چھٹانک چھٹانک نمک ایک تولہ دودھ 1پاؤ بیکنگ پاؤڈر ایک چمچی (چائے کی) ترکیب: میدے میں گھی ڈال کر ہاتھ سے اتنا ملیے کہ دونوں یک جان ہو جائیں۔ اس عمل میں کوئی پندرہ بیس منٹ لگیں گے۔ اب چینی کو دودھ میں اچھی طرح سے حل کیجئے۔ بیکنگ پاؤڈر اور نمک میدے سے ملا دیجئے۔ پھر میدے کو چینی ملے ہوئے دودھ سے اچھی طرح گوندھئے اور آدھ گھنٹے کے لئے رکھ دیجئے۔ آدھے گھنٹے بعد اس گُندھے ہوئے آٹے کے سولہ پیڑے بنائیے اور روٹی کی طرح بنا کر تنور میں لگا لیجئے۔
ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ