اُردو پوائنٹ پکوان

روٹی میٹھی شکر قندی والی


اشیاء: میدہ/آٹا 100گرام شکر قندی سرخ کلو چینی/شکر 250گرام گھی حسب ضرورت ترکیب: شکر قندی کو ابال کر چھیل لیجئے اور ہاتھوں سے مسل کر یا سل پر پیس کر باریک کر لیجئے۔ پھر اس کو آٹے /میدے میں اچھی طرح ملا لیجئے۔ چینی /شکر کی چاشنی تیار کیجئے اور اس میں شکر قندی اور آٹے/میدے کو اچھی طرح گوندھ لیجئے۔توے کو اچھی طرح گرم کیجئے اور آٹے کا پیڑا بنا کر اور روٹی بیل کر توے پر ڈال دیجئے۔ ایک طرف سے پک جائے تو الٹ دیجئے اور گھی لگائیے۔ دونوں طرف گھی لگائیے۔ دونوں طرف سے سرخ ہو جانے پر اتار لیجئے۔ حسب پسند اوپر گھی یا مکھن لگا کر تناول فرمائیے۔ اس روٹی کو حسب خواہش چاشنی کے بغیر تیار کیا جا سکتا ہے۔
ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ