اُردو پوائنٹ پکوان

پراٹھے میٹھے زعفرانی


اشیاء: آٹا/ میدہ کلو گھی 250ملی لیٹر دودھ ایک لیٹر بالائی 250گرام الائچی خورد 10عدد زعفران چائے کا چوتھائی چمچہ چینی/شکر کلو یا حسب ضرورت ترکیب: آٹا/ میدہ چھان لیجئے۔ دودھ کو چینی / شکر ڈال کر ابالیے اور گاڑھا کر کے اتار لیجئے۔ زعفران اور الائچی خورد پیس کر ملا دیجئے۔ آٹے/ میدے اور بالائی کو ملا لیجئے اور دودھ میں خوب گوندھیے۔ اس تیار شدہ آٹے کو آدھا گھنٹہ پڑا رہنے دیجئے۔ آدھ گھنٹے بعد حسب خواہش چھوٹا یا بڑا پیڑا بنائیے اور بیل کر گرم سیدھے توے پر ڈال دیجئے دونوں طرف گھی لگائیے۔ دونوں طرف سے سرخ ہو جائے تو، کانٹے کی مدد سے کچوک کر اتار لیجئے اور گرم گرم تناول فرمائیے۔
ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ