اُردو پوائنٹ پکوان

یخنی سالن


پین میں  کوکنگ آئل کو گرم کریں اور اس میں گوشت ڈال کر تیز آنچ پر سنہری ہونے تک بھونیں۔
پھر اس میں چار پیالی پانی ڈال کر ابال آنے دیں
 دھنیا اور سونف کو صاف کپڑے میں پوٹلی بنا کر اس مین گوشت میں ڈالیں
اور ساتھ ہی ہلدی اور گرم مصالحہ بھی شامل کر دیں۔
جب گوشت گلنے پر آجائے تو اس میں لال مرچیں،کچلا ہوا لہسن اور دو ٹکڑے کی ہوئی پیاز شامل کریں۔
ہلکی آنچ پر دس سے بارہ منٹ دم پر رکھیں اور چولہے سے اتارتے ہوئے مصالحے کی پوٹلی نکال لیں۔
اس یخنی سالن کو گرم گرم نان کے ساتھ پیش کریں۔

ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ