اُردو پوائنٹ پکوان

ٹماٹر گوشت


اشیاء: گوشت آدھ کلو لہسن آدھی گٹھی ٹماٹر ایک پاؤ گرم مصالحہ ایک چمچ سو کھا دھنیا سفید زیرہ ایک چمچ پیاز آدھ پاؤ ادرک چوتھائی چھٹانک نمک مرچ حسب ذائقہ گھی آدھ پاؤ ترکیب: پیاز لچھے دار کاٹ کر بھونیں۔ اب اس میں گوشت ڈال دیں۔ جب گوشت بادامی رنگ کا ہو جائے تو ادرک اور لہسن ڈال دیں۔ تھوڑا سا بھوننے کے بعد نمک سرخ مرچ اور پسا ہوا گرم مصالحہ ڈال دیں۔ اب تھوڑا سا پانی ڈال کر دم پر لگا دیں۔ چند منٹ کے بعد ڈھکن اتار یں اور ٹماٹر کاٹ کر ڈال دیں۔ دم پر لگا دیں۔ جب ٹماٹر گوشت کے ساتھ مل جائیں تو ہرا دھنیا ڈال کر اتار لیں۔
ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ