اُردو پوائنٹ پکوان

ٹماٹر گوشت


اشیاء: گوشت ایک کلو سفید زیرہ ایک ٹیبل اسپون سفید زیرہ ایک ٹیبل اسپون ادرک ایک عدد چھوٹی گٹھی دھنیا(خشک) ایک ٹیبل اسپون پیاز ایک پاؤ گھی آدھ پاؤ لہسن 8جوئے گرم مصالحہ ایک ٹیبل اسپون ٹماٹر ڈیڑھ پاؤ سرخ مرچ حسب پسند نمک حسب پسند ترکیب: پیاز کو لچھوں کی شکل میں کاٹ کر اچھی طرح بھون لیں۔ اس میں گوشت ڈال دیں۔ جب یہ اچھی طرح سرخ ہو جائے تو اس میں ادرک اور لہسن بھی ڈال دیں کچھ دیر بھوننے کے بعد اس میں نمک، سرخ مرچ اور پسا ہوا گرم مصالحہ ڈالیں اور چمچہ برابر چلاتی رہیں۔اب تھوڑا سا پانی ڈال کر دم دے دیں۔ چند منٹ کے بعد ڈھکن اتار لیں اور ٹماٹروں کو قتلوں کی شکل میں کاٹ کر اس پر ڈال دیں۔ اس کے بعد پھر دم پر لگا دیں۔ جب ٹماٹر پک کر گوشت میں اچھی طرح رچ بس جائیں تو سبز دھنیا ڈال کر چند منٹ بعد اتار لیں۔ لذیذ ڈش تیار ہے۔
ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ