اُردو پوائنٹ پکوان

تلی ہوئی چانپ


اشیاء: چانپ آدھ کلو دہی ایک پاؤ ہری مرچ چار عدد لہسن 10جوئے ہرا دھنیا حسب پسند پیاز ایک عدد گھی آدھ پاؤ ادرک ایک ٹکڑا کالی مرچ حسب پسند نمک حسب پسند ترکیب: سارا ہرا مصالحہ اور گرم مصالحہ سل پر پیس کر باریک کر لیں۔ دہی کو اچھی طرح پھینٹ کر تمام مصالحہ اس میں ملا دیا جائے اور اس میں گوشت کے چانپ ڈال کر ایک گھنٹہ تک پڑا رہنے دیں۔ برتن میں گھی کڑکڑائیں اور اس میں پیاز کا ٹ کر سرخ کر کے نکال لیں۔ اسی گھی میں چانپ ڈال کر تل لیں۔ چانپ کو دونوں طرف سے سرخ کر کے نکال لیں۔ ڈش میں ڈال کر اس کے اوپر تلی ہوئی پیاز مسل کر چھڑک دی جائے۔ مزیدار چانپ تیار ہیں۔
ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ