اُردو پوائنٹ پکوان

سادہ گوشت


اشیاء: گوشت آدھا کلو گھی آدھا پاؤ ٹماٹر دو عدد لہسن ایک گٹھی (درمیانی) نمک حسب پسند مرچ(سرخ) حسب پسند ہلدی و گرم مصالحہ حسب پسند پیاز آدھا پاؤ ترکیب: گوشت کو صاف پانی سے اچھی طرح دھو لیں۔ کٹی ہوئی پیاز، لہسن، (چھلکا اترا ہوا ہو) اور دوسرے مصالحہ جات اس میں ڈال کر ایک پیالی پانی بھی ڈال دیا جائے۔ گوشت کو ہلکی آنچ پر رکھ دیں۔ گوشت جب اچھی طرح گل کر نرم ہو جائے تو ٹماٹروں کو قتلوں کی شکل میں کاٹ کر اس میں ڈالیں اور پھر چمچے سے ہلاتی رہیں۔ ایک منٹ بعد اس میں گھی ڈال دیا جائے۔ اسے اچھی طرح بھون لیں۔ جب تری نظر آنے لگے تو اتار لیں۔ لذیذ سادہ گوشت تیار ہے۔
ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ