اُردو پوائنٹ پکوان

سادہ قورمہ


اشیاء: گوشت آدھا کلو لہسن تین پوتھی گھی 120گرام پیاز تین گٹھی پسا ہوا دھنیا 30گرام پسی ہوئی لال مرچ 30گرام نمک حسب ذائقہ گرم مصالحہ ثابت 24گرام ادرک آدھی چھوٹی گانٹھ ترکیب: پیاز کو لچھوں کی شکل میں کاٹ لیجئے۔ لہسن کی پوتھی کو چھیل کر اس کے جوے کسی کٹورے یا پیالے کے اندر پانی میں بھگو دیجے ۔پیاز، دھنیا، مرچ اور نمک کو ملا کو پیس کر مصالحہ تیار کیجئے۔ پتیلی چولہے پر چڑھا کر گھی گرم کر نا شروع کیجئے اور پیاز کے چند لچھے جو بچا لیے گئے ہوں گھی میں ڈال کر اسے کڑ کڑائیے ۔ پیاز لال ہونے لگے تو سمجھ لیجئے کہ گھی تیار ہو گیا ہے۔ پیاز نکال کر ایک برتن میں رکھ لیجئے اور مصالحہ گھی میں ڈال کر اسے پانی کے چھینٹے دے دے کر بھونتے جائیے یہاں تک کہ وہ گھی چھوڑ دے اب گوشت ڈال کر اوپر سے لہسن کا اتانا پانی ڈالیے کہ گوشت سے دو انگل اوپر تک ہو اور پتیلی ڈھاپ کر گوشت کو گلنے دیجئے ۔پچیس تیس منٹ بعد پتیلی کھول کر ایک بوٹی نکال کر اس پر ٹھنڈے پانی کا چھینٹا دیجئے اور انگلیوں سے مسل کر دیکھئے اگر گل گیا ہو اور پانی بھی خشک ہو گیا ہو تو اسے پانی کے چھینٹے دیگر بھونئیے، پھر شوربے کے اندر کا پانی ڈال کر چند منٹ تک پکنے دیجئے۔ اس کے بعد گھی میں بھونی ہوئے پیاز ہاتھ سے مسل کر اس میں ڈالئیے، اور پتیلی چولہے سے اتار لیں اور ادرک کترکر اس پر چھڑک دیجئے۔
ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ