اُردو پوائنٹ پکوان

قندھاری بیف


ٹماٹر کے سلائس کاٹ کر ایک پیتلی میں ڈالیں۔ اس میں ثابت لال مرچیں،نمک،کشمش،انار دانہ، لہسن کے جوئے، ادرک، 1عددپیاز کے ٹکرے کاٹ کر اور 1/2کپ پانی ڈال کر درمیانی آنچ پر اُبالیں۔ پانی خشک ہو جائے تو بوائل مکسچر کو گرائنڈر میں ڈالیں ۔اور سرکہ شامل کر خوب اچھی طرح گرائنڈ کرلیں۔
اُبلے ہوئے ٹماٹروں کا چھلکا الگ کر کے گرائنڈ کرنا ہے۔ ایک پتیلی میں گھی گرم کر کے اس میں مکھن ڈالیں اور پیاز کے سلائس ڈال کر فرائی کریں۔اس کے بعد اس میں گوشت ، نمک، کٹی لال مرچ اور گراینڈ کیا ہوا آمیزہ ڈال کر 10-15منٹ تک فرئی کریں۔یخنی ڈال کر ڈھک کر دھیمی آنچ پر گوشت گلنے تک پکائیں۔ انار کا رس شامل کر کے روغن اُوپر آنے تک پکائیں۔
مزیدار قندھاری بیف تیار ہے سرونگ ڈش میں نکال کر گارنش کر کے سرو کریں۔

ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ