اُردو پوائنٹ پکوان

مٹن قورمہ


اجزاء: گوشت (بوٹی قورمہ سائز) ڈیڑھ کلو وزن لونگ 10عدد دہی پاؤ تیل ایک کپ لہسن ادرک (پیسٹ) دو چائے کے چمچ گرم مصالحہ(پاؤڈر) ایک چائے کا چمچ سبز الائچی 6عدد ٹماٹر(کٹے ہوئے) 5عدد جائفل (پاؤڈر) ایک چائے کا چمچ ہلدی ایک چائے کا چمچ پانی آدھا پاؤ پیاز چار عدد جاوتری ایک چائے کا چمچہ دودھ ڈیڑھ پاؤ ترکیب: پیاز باریک اور گول کاٹ لیں۔ دیگچی میں آئل ڈالیں۔ پیاز آئل میں فرائی کر لیں۔ پیاز بادامی رنگ کے ہو جائیں تو لہسن کا پیسٹ ، ٹماٹر، ادرک، ڈالیں اور پکنے کے لئے رکھ دیں۔ ساتھ سبز الائچی، لونگ، دار چینی، سرخ مرچ، نمک ہلدی اور دہی ڈال کر بھون لیں اورمٹن بھی شامل کر دیں جب قورمہ آئل چھوڑ دے تو دودھ اور پانی ڈالیں اور پانی کو خشک کر لیں۔ جائفل ، جاوتری، گرم مصالحہ، اور ہری مرچ شامل کر دیں اور ہلکی آنچ پر رکھ دیں۔ مٹن کو چیک کر یں۔ جب تیار ہو جائے تو آگ پر سے اتار لیں۔ مٹن قورمہ تیار ہے۔
ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ