اُردو پوائنٹ پکوان

مرچی قیمہ


پہلے تیل گرم کرکے اس میں پیاز فرائی کریں یہاں تک کہ وہ نرم ہو جائے
اب آدھی پیاز نکال کر ایک طرف رکھ دیں
اب بچی ہوئی پیاز کو فرائی کرکے گولڈن کرلیں
پھر اس میں ادرک لہسن کا پیسٹ، نمک، پسی لال مرچ، ہلدی، پسا دھنیا، پسا زیرہ اور قیمہ ڈال کر اچھی طرح فرائی کر لیں، یہاں تک کہ تیل اوپر آجائے
اب آدھا قیمہ نکال کر ایک طرف رکھیں
اس کے بعد شملہ مرچ اور ٹماٹر کو ایک ایک انچ کے ٹکڑوں میں کاٹ کر ایک طرف رکھ دیں
اب ٹماٹروں کو قیمے میں شامل کرکے اس پر نکالی ہوئی پیاز ڈال دیں
اس کے بعد شملہ مرچ ڈالیں
اوپر سے بچا ہوا قیمہ، پسا گرم مصالحہ، ہری مرچ، ہرا دھنیا اور لیموں کا رس ڈال کر ڈھکیں اور ہلکی آنچ پر پکالیں

ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ