اُردو پوائنٹ پکوان

لذیذ قورمہ


اشیاء: گوشت ایک پاؤ بادام کی گریاں 10عدد لہسن دس جوئے گرم مصالحہ ایک چمچ زعفران ایک تولہ کیوڑہ دو چمچ گھی 1/3کپ کشمش 20عدد پیاز دو عدد دہی آدھا پاؤ چھوٹی الائچی چھ عدد نمک ، مرچ حسب ذائقہ ترکیب: سب سے پہلے پیاز ، لہسن اور ادرک چھیل لیں اور باریک کاٹ لیں۔ بادام کی گریاں گرم پانی میں بھگو کر اس کے چھلکے اتار لیں۔ چھوٹی الائچی کے دانے نکال لیں۔ دونوں چیزیں الگ الگ پیس لیں۔ پیاز کو گھی میں ڈال کر بادامی کر لیں۔ گھی میں گوشت ڈال کر بھونیں۔ تین منٹ کے بعد اس میں ادرک اور لہسن ڈال دیں۔ 5منٹ کے بعد اس میں پسا ہوا گرم مصالحہ ڈال کر بھونیں اب دہی ڈال کر اوپر ڈھکن دے دیں۔ جب دہی کا پانی خشک ہو جائے تو اس میں نمک، پسی ہوئی مرچ اور ایک گلاس پانی ڈال دیں۔ پھر کشمش کو گھی میں سرخ کر کے ڈال دیں ساتھ ہی پسے ہوئے بادام بھی ڈال دیں۔ آنچ انتہائی ہلکی کر دیں۔ 5منٹ کے بعد اس کو اتار لیں۔
ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ