اُردو پوائنٹ پکوان

قورمہ


اشیاء: گوشت آدھا کلو گھی 250گرام لہسن چھ جوے ادرک ایک انچ دھنیا دو چمچے سفید زیرہ ایک چمچہ پیاز 250گرام ہلدی ایک چمچہ گرم مسالہ ایک چمچہ جائفل ایک عدد لونگ دو عدد جاؤتری تھوڑی سی دہی 150گرام نمک حسب ذائقہ مرچ حسب ذائقہ کیوڑہ زعفران حسب ذائقہ ترکیب: پہلے تھوڑی سی پیاز کوگھی میں سرخ کر کے اس میں پسا ہوا لہسن ڈال کر پانچ منٹ بھونیں ۔پھر گوشت ڈال دیں باقی پسی ہوئی پیاز بھی ڈال دیں اور بھو نتے رہیں ۔ جب خوب بھن جائے تو نمک اور پانی کا چھینٹا دے کر بھونیں ۔ جب اچھی طرح بھن جائے تو اتنا پانی ڈالیں کے گوشت گل جائے اور ضرورت کے مطابق شوربہ رہ جائے ۔ جب گوشت گل جائے تو جاوتری فائفل اور کیوڑا ڈال دیں ۔اور دم دیں اور اتار لیں ۔
ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ