اُردو پوائنٹ پکوان

کڑاہی گوشت


اشیاء: گوشت ایک کلو گھی ایک پیالی پیاز تین عدد بڑے ٹماٹر چار یا پانچ دانے بڑے گرم مسالہ ڈیڑھ چمچے مرچ سرخ دو چمچے نمک ڈیڑھ چمچے ادرک دوتین انچ کا ٹکڑا زیرہ ایک چمچہ دارچینی ایک درمیانہ ٹکڑا ترکیب: گھی اور پسے ہوئے گرم مسالے کے علاوسب چیزوں کو دیگچی میں ڈال دیجئے ۔ یعنی گوشت کو دھو کر پیاز کو کاٹ کر اور ادرک کو پیس کر شامل کر دیجئے ۔ ٹماٹر کے قتلے زیرہ اور دارچینی، نمک ،مرچ اور تین پیالی پانی ڈال کر چولہے پر چڑھا دیجئے ۔ ڈھکنا اچھی طرح بند ہوتاکہ بھاپ نہ نکل سکے جب پانی خشک ہوجائے اور گوشت گل جائے تو گھی ڈال اکر خوب بھون لیجئے ۔ جب مسالا گھی چھوڑ دیں تو اتار کر پسا ہوا گرم مسالا چھڑک دیجئے۔
ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ