اُردو پوائنٹ پکوان

گوشت کی چانپیں


اجزاء: چانپ کلو نمک حسب ذائقہ آلو چار عدد لہسن ادرک(پیسٹ) 1+1چائے کے چمچے ہرا دھنیا آدھی گٹھی ہری مرچ دو عدد لونگ ایک عدد تیل حسب ضرورت دار چینی ایک ٹکڑا پیاز ایک عدد ڈبل روٹی کا چورا حسب ضرورت کالی مرچ 8عدد انڈے دو عدد ترکیب: دو گلاس پانی میں چانپیں ڈال کر ابال لیں۔ ابالتے وقت اس میں نمک، لونگ، کالی مرچ، دار چینی، ادرک ، لہسن اور پیاز ڈال دیں۔(پانچ منٹ سے زیادہ نہ ابا لیں)۔اب آلو ایک برتن میں ڈال کر ابا لیں اور چھیل کر اچھی طرح مسل لیں۔ ادرک، سبز مرچ، سبز دھنیا، گرم مصالحہ تھوڑا سا آلوؤں میں ڈال دیں۔ اب ہتھیلی کو تھوڑا سا گیلا کر کے آلو کو پھیلا لیں۔ درمیان میں چانپیں رکھ کر بھرتے کو اس پر لپیٹ دیں۔ کڑاہی میں تیل گرم کر لیں چانپوں پر انڈے پھینٹ کر لگا لیں اور ان پر ہلکا سا ڈبل روٹی کا چورا لگا دیں اور تل لیں انار دانے کی چٹنی کے ساتھ سرو کر یں۔
ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ