اُردو پوائنٹ پکوان

کریمی منٹ چانپ


اشیاء: بکرے کی چانپیں 8عدد لہسن، ادرک پیسٹ تین چائے کے چمچے ہری مرچیں اور ہرا دھنیا گارنشنگ کے لئے لال مرچ پاؤڈر چائے کا چمچہ پیاز ایک عدد نمک حسب ذائقہ دہی ایک کپ پودینہ پیسٹ کپ کریم دو کھانے کے چمچے تیل حسب ضرورت گرم مصالحہ پاؤڈر چائے کا چمچہ ترکیب؛ پیاز پیس لیں اور اس میں لہسن، ادرک پیسٹ، لال مرچ پاؤڈر، نمک ، دہی اور پو دینہ پیسٹ مکس کر لیں اور چانپیں اس میں ڈال کر 30-40منٹ تک میرینیٹ کر یں۔ ایک پتیلی میں تیل ڈال کر ہلکی آنچ پر گرم کر یں اس میں میرینیٹ کی ہوئی چانپیں ڈال کر درمیانی آنچ پر 10منٹ تک پکائیں۔ اس کے بعد اتنا بھونیں کہ تیل اوپر آجائے۔ اب چانپوں کو بمعہ گریوی کے سرونگ ڈش میں نکال کر کریم اور ہرے دھنیے اور ہری مرچوں سے گارنش کر یں۔ منفرد اور لذیذکریمی منٹ چانپ تیار ہے۔
ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ