اُردو پوائنٹ پکوان

چنگریزی گوشت


بغیر ہڈی کے گوشت کو ایک سائز کی بوٹیوں میں کاٹ لیں تاکہ گلنے میں آسانی ہو ،پیاز اور ٹماٹر کو باریک کاٹ کر رکھ لیں اور تین سے چار ہری مرچوں کو بھی باریک کاٹ لیں۔
گوشت کو صاف دھو کر بڑے پیالے میں ڈالیں اور اس میں پیاز ،ٹماٹر، نمک،لال مرچ اور ہری مرچیں ڈال دیں اور اچھی طرح ملا کر فریج میں رکھ دیں۔
پین میں کوکنگ آئل میں ثابت گرم مصالحہ اورتیز پات ڈال کر کڑ کڑالیں۔
پھر اس میں گوشت ڈال کر ہلکی آنچ پر اتنی دیرپکائیں کہ اچھی طرح گل جائے اور اس کا اپنا پانی خشک ہو نے پر آجائے۔
تیل علیحدہ ہونے تک بھون کر لمبائی میں کٹی ہوئی ہری مرچیں اور کالی مرچ ڈال کر ہلکی آنچ پرپانچ سے سات منٹ دم پر رکھ دیں۔
ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ