اُردو پوائنٹ پکوان

چانپ بنانے کا طریقہ


اجزاء: مٹن چانپ ایک کلو پیاز ایک عدد لال مرچ حسب ضرورت تیل حسب ضرورت لہسن ادرک(پیسٹ) 1+1چائے کے چمچ بیسن ایک پاؤ انار دانہ دو چائے کے چمچ ٹماٹر ایک عدد نمک حسب ذائقہ سفید زیرہ ایک چائے کا چمچہ ہری مرچ(کٹی ہوئی) 7عدد ترکیب: چانپوں کو آدھا کلو پانی میں ڈال کر چولہے پر رکھ دیں۔ پیاز چھیل کر ثابت ہی دہی میں ڈال دیں۔ نمک، لہسن، ادرک، اور ٹماٹر ثابت ہی ڈال دیں۔ ان سب اجزاء کو چانپوں کے ساتھ ہی ڈال دیں اور پکنے دیں جب چانپیں آدھی گل جائیں اور پانی بھی خشک ہونے لگے تو اس کو چولہے سے اتار لیں۔ بیسن میں سرخ مرچ، ہری مرچ اور انار دانہ ڈال کر گھول لیں اور ساڑے سات گھنٹے بھیگا رہنے دیں تاکہ ذرا خمیر ہو کر پھول جائیں پھر اس میں چانپیں بھگو بھگو کر تل لیں۔ ان چانپوں کو سلاد سے ڈریسنگ کر یں اور کیچپ کے ساتھ سرو کر یں۔
ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ