اُردو پوائنٹ پکوان

چانپ آلو


اشیاء: چانپ آدھ کلو(بڑی بڑی ) آلو آدھ کلو گھی تین چھٹانک انڈے دو عدد سوکھی ڈبل روٹی کا چورا حسب ضرورت ادرک ایک ٹکڑا لہسن ایک چھوٹی پوتھی کالی مر چ ایک اسپون نمک و مرچ حسب پسند ترکیب: چانپوں کوا چھی طرح دھو کر کانٹے سے گود لیں تاکہ مصالحہ اندر تک چلا جائے۔ لہسن، ادرک اور سرخ مرچ سل پر پیس کر چانپوں پر لگا دیں اور ایک گھنٹہ تک اس آمیزہ کو پڑا رہنے دیں۔ دیگچی میں تھوڑا سا گھی ڈالیں اور مصالحہ لگے ہوئے چانپ بھی اس میں ڈال دئیے جائیں۔ان کو ہلکی آنچ پر پکنے کے لئے رکھ دیں۔ تھوڑی تھوڑی دیر کے بعد چانپوں کو پلٹ دیں۔ جب چانپ اپنے ہی پانی میں گل جائیں اور مصالحہ خشک ہو جائے تو اسے اتار لیں۔اس کے بعد آلو پانی میں ابال کر چھیل لیں اور ان میں نمک، سیاہ مرچ ملاکر خوب اچھی طرح پیس لیں۔ یہ پسے ہوئے آلو چانپ کے دونوں اطراف میں لگائیں انڈوں کو اچھی طرح پھینٹ کر چانپ ان میں سے ڈبو کر نکال لیں۔ اب ان پر ڈبل روٹی کا چورا لگا کر ہلکی ہلکی آنچ پر تلتی جائیں۔ لذت بخش چانپ تیار ہیں۔
ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ