اُردو پوائنٹ پکوان

بھنا ہوا قورمہ


اشیاء: گوشت آدھا کلو گھی آدھ پاؤ پیاز تین عدد ادرک آدھی چھوٹی گانٹھ دھنیا ایک چمچ لونگ، کالی مرچ بقدر ضرورت لہسن ایک پوتھی دہی آدھا پاؤ مرچ ایک چمچ ترکیب: مصالحہ پیس کر رکھ لیں۔ گھی گرم کر کے اس میں کٹی ہوئی پیاز سرخ کر لیں اور مصالحہ پتیلی میں ڈال کر خوب بھونیں۔ پھر گوشت ڈال کر اسے ہلکی آنچ پر گلا لیں۔ اس کے بعد پانی کے چھینٹے دے دے کر بھونیں دہی ملا دیں۔ اس سے مصالحہ بن جائے گا اب گرم مصالحہ ڈال کر دم پر رکھ دیں۔ 5منٹ بعد اتار لیں۔
ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ