اُردو پوائنٹ پکوان

بھنا ہوا قیمہ


اشیاء: قیمہ آدھا کلو ادرک، لہسن (پیسٹ ) ایک بڑا چمچہ نمک چائے کا چمچہ لال مرچ (کٹی ہوئی) چائے کا ڈیڑھ چمچہ ہلدی چائے کا چوتھائی چمچہ پیاز(درمیانے سائز کی) ایک عدد گرم مصالحہ چائے کا آدھا چمچہ ٹماٹر (باریک کٹے ہوئے) دو عدد دہی آدھا کپ ہری مرچ 4،3عدد ادرک(باریک کٹی ہوئی) چائے کا چمچہ ترکیب: ایک پتیلی میں تیل گرم کر یں۔ پھر اس میں کٹی ہوئی پیاز ڈالیں۔ جب پیاز ہلکی براؤن ہو جائے تو اس میں قیمہ ڈال دیں۔ چمچے کو چلاتے رہیں جب قیمہ بھن جائے تو ادرک، لہسن کا پیسٹ ڈال دیں ، نمک مرچ، ہلدی ڈال کر ٹماٹر ڈالیں۔ جب خوشبو آنے لگے تو تھوڑا پانی ڈال کر آنچ ہلکی کر دیں۔ 15منٹ کے بعد دہی ڈال کر مزید بھون لیں ۔ بھناقیمہ تیار ہے باریک کٹی ہوئی ہر ی مرچ ادرک اور دھنیا ڈال کر سرو کریں۔
ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ