اُردو پوائنٹ پکوان

بے مثال آلو گوشت


گوشت کو صاف دھو کر ادرک لہسن ،نمک،لال مرچ اور دہی کے ساتھ میرینیٹ کرکے رکھ دیں۔
باریک کٹی ہوئی پیاز کو کوکنگ آئل میں سنہری فرائی کرکے نکال لیں اور اسے تھوڑی سی ٹھنڈی ہونے پر ٹماٹر کے ساتھ بلینڈ کر لیں۔
میرینیٹ کئے ہوئے گوشت کو کوکنگ آئل میں ڈال کر درمیانی آنچ پر پکنے رکھ دیں۔
گوشت ادھ گلا ہونے پر اس میں دو ٹکڑے کئے ہوئے آلو اور بلینڈ کی ہوئی پیاز شامل کردیں اور ہلکی آنچ پر گوشت مکمل گلنے تک پکائیں(اگر ضروت محسوس کریں تو آدھی پیالی پانی شامل کردیں)۔
آخر میں بھنا کٹا دھنیا زیرہ چھڑک کر ہلکی آنچ پر پانچ سے سات منٹ کے لئے دم پر رکھ دیں۔
ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ