اُردو پوائنٹ پکوان

بالائی دار قورمہ


اشیاء: گوشت آدھا کلو دہی آدھا پاؤ پیاز ایک پاؤ دھنیا، سفید زیرہ دو چٹکی لونگ چار عدد کالی مرچ 8عدد جائفل ایک عدد گھی 100گرام بالائی آدھ پاؤ لہسن ایک پوتھی ادرک ایک گانٹھ چھوٹی الائچی چار عدد جلوتری دو ماشے مرچ، نمک حسب ذائقہ ترکیب: پیاز اور لہسن کو الگ الگ پیس کر رکھ لیں۔ گھی گرم کر کے اس میں آدھی پیاز کے لچھے بھون کر انہیں نکال کر کسی پلیٹ میں رکھ لیں۔ اس کے بعد پساہوا لہسن پتیلی میں ڈال کر ڈھانپ دیں۔ دو منٹ بعد اس میں گوشت اور پسی ہوئی پیاز ڈال کر بھونیں۔ جب گوشت لال ہونے لگے تو دہی اور نمک ملا کر بھونیں۔ چند منٹ بعد اس میں پسا ہوا دھنیا، سفید زیرہ، سرخ اور سیاہ مرچیں ، ادرک، لونگ سب ڈال دیں۔دو منٹ بعد گوشت میں پانی ڈال کر گلنے کے لئے رکھ دیں۔ جائفل جلوتری، چھوٹی الائچی کیوڑے میں پیس کر ڈال دیں دو تین منٹ تک سالن کو پکنے دیں پھر بالائی پھینٹ کر ڈال دیں۔ شوربے کے لئے پانی ڈال دیں۔ 20منٹ دم دے کر اتار لیں۔
ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ